ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رائے بریلی میں پرینکا کی مخالفت میں ہورڈنگ لگادیئے گئے 

رائے بریلی میں پرینکا کی مخالفت میں ہورڈنگ لگادیئے گئے 

Sun, 03 Mar 2019 11:47:36    S.O. News Service

رائے بر یلی، 3 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کے امیٹھی دورے سے ایک دن پہلے کانگریس کنوینر سونیا گاندھی کے حلقہ رائے بریلی میں آویزاں ہورڈنگ میں کہا گیا ہے کہ پرینکا گاندھی آئندہ انتخابات میں ناکام ثابت ہوں گی۔رائے بر یلی کے نہر روڈ پر خو د کو مودی اور یوگی حامی بتانے والے ارون سنگھ کی طرف سے آویزاں ہورڈنگ میں پرینکا کی مخالف میں کلمات درج ہیں ۔ واضح ہو کہ تضحیک آمیزکلمات پر مبنی ہورڈنگ میں موبائل نمبر بھی درج ہے ۔ اس ہورڈنگ کے بعد کانگریس کارکنوں میں زبردست غصہ ہے اور انہوں نے اس ہورڈنگ کو فوری طور پرہٹائے جانے کی مانگ کی ہے ۔کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی خواتین مخالف ہے اور وہ گاندھی خاندان کی بے عزتی کا کوئی موقع نہیں چھوڑنا چاہتی ہے ۔ غور طلب ہے کہ کل نریندر مودی کانگریس کے گڑھ امیٹھی آ رہے ہیں، وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کریں گے۔ امیٹھی کانگریس صدر راہل گاندھی کا انتخابی حلقہ ہے ، جبکہ رائے بر یلی کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کا انتخابی حلقے اور دونوں ہی متصل واقع ہے ۔ 


Share: